0
Monday 5 Aug 2024 22:15

یوم شہدا پولیس کی تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو آخری سانسیں لے رہے ہیں، اندرون سندھ میں بزدل ڈاکوؤں سے مقابلہ چل رہا ہے۔ یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نے ان بزدلوں کو قابو کیا ہے، وردی پہننے والے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندگی گزارتے ہیں، سندھ حکومت تو سندھ پولیس کو یاد رکھتی ہے باقی لوگ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کو اپنی فیملیز کی طرح سمجھتے ہیں، پولیس فوج اور رینجرز کی قربانیوں کی وجہ سے یہ ملک آباد ہے، پولیس سے میرا بھی کبھی ناراضگی کا اظہار ہوتا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ادارے میں خراب لوگ ہوتے ہیں ان کی وجہ سے ادارہ برا نہیں ہوتا، ہم نے اپنی پولیس اور شہدا کے لواحقین کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1152159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش