0
Friday 10 Jan 2025 17:01

مشہد مقدس، گورنر پنجاب کا خراسان رضوی چیمبر آف کامرس کا دورہ

مشہد مقدس، گورنر پنجاب کا خراسان رضوی چیمبر آف کامرس کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خراسان رضوی چیمبر آف کامرس کے صدر موہن داس توکل زادہ اور چیمبر کے دیگر اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اور خراسان رضوی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے ایرانی تاجروں کو پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور خراسان رضوی کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہیں جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ایرانی تاجر پاکستان میں توانائی، ٹیکسٹائل، آلات جراحی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں جبکہ دونوں صوبوں کے کاروباری حضرات باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے صوبہ پنجاب اور خراسان رضوی میں ایکسپو کا انعقاد کریں۔ انکا کہنا تھا کہ ایرانی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1183512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش