0
Monday 29 Jul 2024 17:48

حکمران آئی پی پیز سے کییسٹی چارجز ختم کریں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ دھرنا پورے پاکستان کو جوڑ رہا ہے، متحد کر رہا ہے، یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کردے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تقسیم ہوں گے تو دشمن طاقتور ہوں گے، پاکستان کے دشمنوں کومنہ کی کھانا پڑے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے والوں کی مراعات میں اضافہ ہو جائے گا، طبقہ اشرافیہ نہیں طبقہ بدمعاشیہ پاکستان پر مسلط ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان جاگیرداروں سے آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، پاکستان جاگیرداروں سے آزاد ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے اٹھنا پڑے گا، اپنا حق چھیننا پڑے گا، مزاحمت کرنا پڑے گی، لڑنا پڑے گا، یہ طویل لڑائی ہے، طویل جدوجہد ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سازش تیار کی گئی تھی، اسلام آباد کوکنٹینرزسے بند کیا گیا، ہم نے سازش کو اپنے کارکنوں کے نظم و ضبط سے شکست دی۔ یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ڈی چوک پہنچ رہے تھے، ہم نے کہا یہ پولیس سے لڑائیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1150705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش