0
Thursday 11 Jul 2024 18:42

محسن نقوی کی داؤدی بوہرہ جماعت کے سربراہ اور آیت اللہ عقیل الغروی سے ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اپنے دورہ کراچی کے دوران داؤدی بوہرہ جماعت کے سربراہ سے ملاقات کی۔ دریں اثناء انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ برہانی محل میں وزیر داخلہ نے داؤدی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین اور ان کے صاحبزادے شاہ زادہ حسین برہان الدین سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے سیدنا مفضل سیف الدین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کی آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے، آپ سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، داؤدی بوہرہ برادری امن پسند اور محبت کرنے والی کمیونٹی ہے۔ اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین نے داؤدی بوہرہ کمیونٹی سے متعلق امور کے فوری حل پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور خوبصورت چادر اور تبرکات کا تحفہ دیا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سولجر بازار میں شاہ شہیدان امام بارگاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے آیت اللہ عقیل الغروی اور سابق نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ شہیدان امام بارگاہ پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہترین ہیں، وفاق محرم الحرام میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہے، محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ آیت اللہ عقیل الغروی اور مقبول باقر نے امن عامہ کے بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1147144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش