متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
گورنر ہاؤس میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں علماء کرام، مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کرنے والی اہل تشیع تنظیموں کے اراکین اور امام بارگاہوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ حاظرین محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو پُرامن رکھنے اور ان کے انتظامات کے لیے اپنی تجاویز دیں، تمام علماء کرام نے ہمیشہ احترام اور محبت کے جذبے کو فروغ دیا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محرم الحرام کے دوران بہترین سیکورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر سندھ نے واٹر بورڈ کو مجالس کے علاقوں میں نکاسی آب اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور کے الیکٹرک محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial