0
Saturday 29 Jun 2024 18:22

مقبوضہ کشمیر کی سیاسی صورتحال پر سید مظفر رضوی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
سید مظفر رضوی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع  بارہمولہ سے ہے۔ آپ سالہا سال تک جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے ترجمان رہے ہیں۔ گزشتہ برس حریت نواز سے علیحدگی اختیار کرکے مین اسٹریم سیاست میں آگئے اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی مین شامل ہوگئے۔ فی الوقت میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے نائب صدر ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سید مظفر رضوی سے جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ انجینئر رشید عوامی نمائندہ ہیں انہیں تہاڑ جیل سے رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے۔ سید مظفر رضوی نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم وقف بورڈ کے ہوتے ہوئے ہم شیعہ وقف بورڈ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کا مین اسٹریم سیاست میں آنے کا ارادہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے وقت نیشنل کانفرنس نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی تھی اب واویلا کرنے سے کیا حاصل ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1144390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش