متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سیو غزہ مہم کی گول میز کانفرنس جناح کنونشن سینٹر ہال میں منعقد کی گئی جس میں ملک کی نامور شخصیات نے شرکت کی، کانفرنس میں ملکی اعلٰی سیاسی قیادت، نامور صحافی، ڈاکٹر، وکلاء اور علماء نے شرکت کریں گے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم بطور پاکستانی اور مسلمان غزہ کے مسلمانوں کےساتھ کھڑے ہیں، سب کو اپنا کردار اد کرنا چاہیئے، غزہ کے مظلوموں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے، یہود و نصاریٰ کو آپ کی نمازیں پڑھنے اور روزے رکھنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، جیسے ہی تم جہاد کرو گے، اسلامی نظام کی بات کرو گے اس دن دشمنی شروع ہو جائیگی، اس دن تم بھٹو اور عمران خان بنا دیئے جاؤ گے، ہمیں اپنے بچوں کو بتانا چاہیئے کہ مسئلہ فلسطین کیا ہے، حکومت کیوں توانا آواز نہیں اٹھا رہی؟، ہم سب کو آواز اٹھانی چاہیئے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial