0
Tuesday 25 Jun 2024 21:09

کشمیر میں مستقبل کے معمار کے موضوع پر اجتماع

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

جموں و کشمیر مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام  مدینہ پبلک اسکول پٹن بارہمولہ میں ’مستقبل کے معمار‘ کے موضوع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ یہ دسویں، بارہویں، NEET اور JEE کے امتحانات میں امتیازی نمبروں سے کامبابی حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے اعزازی تقریب تھی۔ اجتماع میں قومی سطح کے مقابلہ امتحانات میں ممتاز آنے والے طالب علموں کے تاثرات سامنے رکھے گئے اور مسابقاتی امتحان NEET اور JEE میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے۔ ساتھ ہی ساتھ پروگرام میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں 90 فیصدی سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے متلاشیان علم و دانش کی حوصلہ افزائی اور ان میں بھی اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے۔ پروگرام میں مذکورہ بالا امتحانات میں تین تین ممتاز طالب علموں اور قرعہ اندازی کے ذریعے ہر کلاس اور گروپ کے دو دو طالب علموں کو نقدی رقم دی گئی۔ علماء دین و ماہرین تعلیم کے خطابات بھی پروگرام کا حصہ تھے۔ علماء کرام اور ماہرین تعلیم نے تعلیم و  تربیت کی اہمیت و افادیت میں تفصیلی روشنی ڈالی اور عید غدیر کی مناسبت پر اور شہر علم حضرت علی (ع) کے علمی کمالات بھی مفصل گفتگو کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1143713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش