متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دورہ کراچی میں 150 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کریں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے شہید بینظیرآباد میں پیپلز بس سروس شروع ہوجائے گی، ہم کراچی میں ہاکس بے سے ٹاور تک پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کررہے ہیں، چاکیواڑہ میں بھی پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، نوابشاہ میں کل پیپلز بس پہنچ جائیں گی، یلو لائن سب سے طویل اور اہم پروجیکٹ ہے، کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں آئیں گی، سعدی ٹاؤن سے ٹاور کا 36 کلومیٹر طویل نیا روٹ شروع کر رہے ہیں۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial