حج کے دوران سعودی عرب کی بدانتظامی و غفلت قابل تشویش
میرواعظ حسن افضل فردوسی کا عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
کشمیر میں منصوبہ بند سازش کے تحت اسلامی مقدسات کی توہین کی جارہی ہے
متعلقہ فائیلیںمولانا حسن افضل فردوسی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاوے پورہ سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں، ساتھ ہی ساتھ میر واعظ شمالی کشمیر بھی ہیں۔ آپکے والد محترم کو تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔ مولانا حسن افضل فردوسی کو بھی برسہا برس بھارتی حکومت نے مختلف جیلوں میں قید رکھا ہے اور تحریک مزاحمت سے وابستگی کی بناء پر نوکری سے بھی معطل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا حسن افضل فردوسی سے ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو معاشرہ سازی، امت سازش، اتحاد امت، باہمی رواداری و ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے، لیکن افسوس کہ وہ باہمی تضاد و منافرت میں الجھے ہوئے ہیں۔انہوں نے فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینی کل عالم اسلام کے حکمرانوں کے گریباں پکڑیں گے اور ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔ انہوں نے حج 2024ء کے دوران گرمی کے باعث جاں بحق حاجیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 1 ہزار سے زائد حاجی شہید ہوچکے ہیں جس پر ہمیں افسوس ہے لیکن یہ سعودی عرب کی بدانتظامی و غفلت کو بھی ظاہر کرتا ہے جو قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں منصوبہ بند سازش کے تحت اسلامی مقدسات کی توہین کی جارہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial