0
Thursday 20 Jun 2024 17:20

کراچی، امامیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت اجتماعی قربانی، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر امامیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے زیر اہتمام گزشتہ 16 سالوں کی طرح امسال بھی سال 2024ء کی ضلع ملیر و کورنگی کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی و قربانی برائے مستحقین کا منظم اہتمام کیا گیا۔ مولانا سید فرخ عباس رضوی کی زیر نگرانی اجتماعی قربانی کا اہتمام بالمقابل شادمان ٹاؤن کمیونٹی سینٹر نزد جامع مسجد و امام بارگاہ دربار حسینی برف خانہ ملیر میں کیا گیا۔ حفظان صحت اور شریعت کے اصولوں کے مطابق شہر بھر سے 800 سے زائد حصہ داروں نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی۔ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز وقف قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا، جس میں اونٹ، گائے اور بکرے راہ خدا میں قربان کئے گئے اور 500 سے زائد مستحقین کے گھروں تک گوشت پہنچایا گیا۔ اجتماعی قربانی کے موقع پر شہر کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت ضلعی و ٹاؤن میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو دورے کی دعوت دی گئی، اس موقع پر ضلع کورنگی ماڈل کالونی ٹاؤن چئیرمن ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط، TMC فوکل پرسن اسد زیدی، چئیرمین UC 5 طلحہ خان، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن وقاص اقبال نیازی، صوبائی رہنما پاکستان تحریک انصاف انجینئر عدیل احمد، چئیرمین UC 6 سعد خان، وائس چیئرمین نعمان عادل نے قربان گاہ کا دورہ کیا۔

رکن سندھ کونسل پیپلز پارٹی سید عمران حیدر عابدی، ٹاؤن آرگنائزر ایم کیو ایم پاکستان ملیر محمد فہیم اجمیری، رکن سندھ اسمبلی پی ایس 90 شارق جمال، رکن قومی اسمبلی این اے 232 آسیہ اسحاق، امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی محمّد اشرف، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی توفیق الدین صدیقی، صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، کوآرڈینیٹرز جعفریہ الائنس پاکستان ضلع ملیر ایڈوکیٹ سید ثمر عباس زیدی و سید اختیار امام رضوی، مرکزی کنوینر تنظیم عزا پاکستان سید سبط رضا، مرکزی جنرل سیکریٹری تنظیم عزا پاکستان شہزار رضوی، رکن مرکزی ایڈہاک کمیٹی سید اظہار حسین، سیکریٹری نشر و اشاعت مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان یاسر حسین موسیٰ و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماؤں نے بھی وفود کے ہمراہ قربان گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر IEWS کی جانب سے حیدر رضوی، عون کاظم، یاسر رضوی، عاطف علی، محمّد عبّاس چشتی، فراز حیدر اور علی حمزہ نے مہمان گرامی کا استقبال کیا اور قربان گاہ کا دورہ کروایا اور اجتماعی قربانی پروجیکٹ کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ تمام مہمانان گرامی نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور حوصلہ افزائی و ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1142783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش