Sunday 23 Jun 2024 23:55
متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
امام خمینی کی 35ویں برسی کے موقع پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے کراچی کے نشتر پارک میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ عظیم الشان اجتماع سے خصوصی خطاب سربراہ تحریک بیداری علامہ سید جواد نقوی نے کیا جبکہ اس موقع پر کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن نوریان نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ برسی امام خمینی کے اجتماع سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی محمود الحسینی، نظام المدارس پاکستان کے نائب ناظم مفتی محمود مکرم قادری، مولانا عباس شاکری، علامہ عمیس اشرف، مولانا حاجت حسین، مفتی شیخ داؤد اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نامور شاعر علی دیپ رضوی اور ابراہیم حسین نے منظوم کلام کے ذریعے امام خمینیؒ کو خراج تحسین پیش کیا۔ برسی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے امام خمینی رح اور شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امام خمینی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے آغاز سے ہی اقصی اور فلسطین کی آزادی کو امت اسلامیہ کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا اور اس کے حل کے لیے اسلامی وحدت کو فروغ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان مل کر ایک بالٹی پانی بھی اسرائیل پہ گرادیں تو وہ بہہ جائے گا، اگر مسلمان متحد نہ ہوئے تو صیہونی القدس تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دیگر اسلامی ممالک اور اہم ترین مقامات پہ بھی قبضہ کرلیں گے۔ کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن نوریان نے اس موقع پر امام خمینی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انکی راہ فقط ایران کے لیے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ اور محرومین جہان کیلیے نمونہ عمل ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شہدا خدمت، ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پہ حکومت پاکستان اور اہل پاکستان کی طرف سے تعزیتی پیغامات اور مجالس کے انعقاد کو اسلامی جزبے کا مظہر قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

خبر کا کوڈ : 1141656
منتخب
10 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025
7 Jan 2025