متعلقہ فائیلیںاسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں تحفظ آئین پاکستان تقریب ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا، تقریب سے پی ٹی آئی کے اسد قیصر، محمود خان اچکزئی، سید ناصر عباس شیرازی، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے خطاب کیا، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئین سے بہت کھلواڑ ہوچکا، اب بہت ہوگیا ہے، اسٹیبلمشنٹ پیچھے ہٹ جائے، آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے، معاشرے کو تباہ کردیا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، میں نے حکومت میں رہتے ہوئے ایک روپیہ بھی حکومت کا خرچ نہیں کیا، پریشان وہ ہو جس کے کاروبار ہوں۔