اسد قیصر کا تحفظ آئین پاکستان سیمینار سے دبنگ خطاب
22 May 2024 19:49
سیمینار سے خطاب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئین سے بہت کھلواڑ ہوچکا، اب بہت ہوگیا ہے، اسٹیبلمشنٹ پیچھے ہٹ جائے، آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے، معاشرے کو تباہ کردیا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں تحفظ آئین پاکستان تقریب ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا، تقریب سے پی ٹی آئی کے اسد قیصر، محمود خان اچکزئی، سید ناصر عباس شیرازی، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے خطاب کیا، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئین سے بہت کھلواڑ ہوچکا، اب بہت ہوگیا ہے، اسٹیبلمشنٹ پیچھے ہٹ جائے، آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے، معاشرے کو تباہ کردیا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، میں نے حکومت میں رہتے ہوئے ایک روپیہ بھی حکومت کا خرچ نہیں کیا، پریشان وہ ہو جس کے کاروبار ہوں۔
خبر کا کوڈ: 1136827