0
Friday 17 May 2024 18:54

گورنر ہاؤس سندھ میں روزگار اسکیم کی تقریب، کامران ٹیسوری، ظفر عباس اور علی شیخانی کی شرکت

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاؤس میں روزگار اسکیم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں بزنس پروپوزل پیش کرنے والوں کے انٹرویو لیے گئے۔ بعض پروپوزل کی موقع پر ہی منظوری دی گئی۔ تقریب میں معمر ترین صحافی، کم عمر طالب علم اور معمر خاتون کو ایک ایک آئی فون 15 دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ تقریب میں گورنر کامران ٹیسوری، سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس اور معروف بزنس مین علی شیخانی سمیت دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایک اور وعدہ آج پورا کرنے جا رہے ہیں، اچھے بزنس پروپوزل کے رقم فراہم کرنے اعلان کیا تھا، آج وہ دن آگیا ہے، یہ رقم ناقابل واپسی ہوگی، یہ آئیڈیا دینے والے ظفر عباس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، تاجر برادری سے مل کر کاروبار کے لیے اربوں روپے دیئے جائیں گے، یہ جو کچھ کررہا ہوں اللہ کی رضا کے لیے کر رہا ہوں، پاکستان کی خوشحالی کے لیے یہ سب کر رہا ہوں۔ بزنس پروپوزل دینے والوں میں کلثوم فضل (بیوٹی پارلر)، شاہد بدر (میڈیکل اسٹور)، رضوان قریشی (فوٹو گرافر)، تیمور (سافٹ ویئر ہاؤس)، ارم ناز (ٹیوشن سینٹر)، اریبہ ستار (انگلش لینگویج سینٹر)، ملک تیمور (انٹرنیٹ سروس)، مصطفیٰ جمال (کپڑے کی شاپ) کے نام شامل ہیں۔ ایک خاتون کو اپنے بزنس کی رجسٹریشن کے لیے موقع پر ایک لاکھ روپے فراہم کیے گئے اور ٹانگ سے معذور شخص کو آٹو گاڑی دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1135711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش