متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر 16 مئی یوم مردہ باد امریکا بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر مردہ باد امریکا ریلی نمائش تا کراچی پریس کلب نکالی گئی۔ شرکاء سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مولانا سید ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او کراچی کے صدر ظفر حیدر سمیت مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ ریلی میں خواتین، طالبات و بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 16 مئی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جب یہودی ریاست کے نام پر عالمی استکبار دہشتگرد ریاست امریکا کی ایماء پر ناصرف ایک قبضہ گروپ کو بطور ریاست اسرائیل تسلیم کرکے عالم انسانیت کی قلب میں خنجر گھونپا گیا، بلکہ 16 مئی وہ دن ہے کہ جب امریکا نے ناجائز اولاد کے وجود کو ناصرف سفارتی سطح پر تسلیم کیا، بلکہ دوسرے کمزور ممالک کو بزور قوت تسلیم کروایا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial