1
Monday 4 Sep 2023 00:22

کراچی میں مہنگائی کیخلاف تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال، تھوک اور بڑی مارکیٹیں بند

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

تاجروں کی جانب سے بجلی کے اضافی بلوں، مہنگائی کے خلاف جمعہ اور ہفتہ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث شہر کی تھوک اور بڑی مارکیٹیں بند رہیں تاہم محلوں کی سطح پر چھوٹی دکانیں کھلی رہیں، پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔ تفصیلات کے مطابق تاجر ایکشن کمیٹی کی کال پر اولڈ سٹی ایریا کی تمام مرکزی اور بڑی مارکیٹیں مکمل بند رہیں، ان میں اجناس کی سب بڑی مارکیٹ جوڑیا بازار، کپڑا مارکیٹ، پان منڈی، ایم اے جناح روڈ لائٹ ہاؤس مارکیٹ شامل ہیں۔ لائٹ ہاؤس مارکیٹ میں صبح ہڑتالی تاجروں نے کے الیکٹرک اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی، شٹر ڈاؤن کے باعث  بوہری بازار، الیکٹرانکس مارکیٹ، کوآپریٹیو مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، صدر ایمپریس مارکیٹ، گل پلازہ، میڈیسن مارکیٹ، جامع کلاتھ آرام فرنیچر مارکیٹ  بند رہی۔ اسی طرح لیاقت آباد، حیدری، طارق روڈ، بہادرآباد، کریم آباد، گلستان جوہر، گلبہار سینٹری مارکیٹ، نیو ایم اے جناح روڈ اور خالد بن ولید روڈ کی کار شوروم مارکیٹس اور واٹر پمپ کے بازار بھی بند رہے۔ ہڑتال کی کال پر کھارادر، ٹاور، عید گاہ، اردو بازار، موتن داس مارکیٹ، برنس روڈ، اکبر روڈ موٹرسائیکل اور اسپئیر پارٹس مارکیٹ بھی بند رہی۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ جمعہ کو کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر کراچی کے تاجر یکجہتی کی علامت بن گئے ہیں، کراچی کے تمام بڑے اور اہم تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب بھی بجلی کے بلوں میں کمی نہ کی تو ہڑتالوں اور احتجاج کا سلسلہ تیز ہوسکتا ہے، تاجرانِ پاکستان عوام کے حقوق کی بھی جنگ لڑرہے ہیں، عوام سے بھی اپیل ہے کہ تاجروں کی جدوجہد میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے مصنوعی رجحان کو بھی روکنا ہوگا، پی ڈی ایم حکومت کی تباہ کن مہنگائی کا تسلسل نگراں حکومت میں بھی جاری ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1079562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش