0
Wednesday 14 Nov 2012 23:37

غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت قابل مذمت اور اسکی وحشیانہ ماہیت کا ثبوت ہے، رامین مہمان پرست

غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت قابل مذمت اور اسکی وحشیانہ ماہیت کا ثبوت ہے، رامین مہمان پرست
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے غزہ پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر جاری وحشیانہ جارحیت، جس میں اب تک متعدد فلسطینی مسلمان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، صیہونی حکومت کی وحشیانہ ماہیت کا ایک اور ثبوت ہے۔ 
رامین مہمان پرست نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی اداروں خاص طور سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس خاموشی سے صیہونی حکومت کو اور زیادہ شہہ ملی ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے غزہ پر صیہونی فوجیوں کی جاری وحشیانہ جارحیت کا مقصد، مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی اندرونی مشکلات اور مسائل کی پردہ پوشی اور ان مسائل سے رائے عامّہ کی توجہ ہٹانا قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ غزہ پر گذشتہ چند دنوں سے شروع ہونے والی جارحیت کے نئے دور میں اب تک درجنوں فلسطینی مسلمان شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 211898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش