0
Saturday 16 Nov 2024 23:51

خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کا اعلیٰ سطح کا اجلاس

خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کا اعلیٰ سطح کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ترجمان ایم کیو ایم  کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین و پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور آرٹیکل A-140 کی تشریح سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور حکمت عملی ترتیب دینے پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ شہری سندھ کے لیے وفاق سے ملنے والے اربن ڈیولپمنٹ پیکج پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1172989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش