0
Saturday 25 Jan 2025 19:56

امامیہ کونسل استور نے گستاخ امام زمانہ کو گرفتار کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا

امامیہ کونسل استور نے گستاخ امام زمانہ کو گرفتار کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد امامیہ استور میں ایک ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی قائد ملت استور سید عاشق حسین الحسینی منعقد ہوا، جس میں صدر امامیہ کونسل سمیت علماء کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں کہا گیا کہ توہین امام زمانہ و قرآن شریف کا مرتکب مولوی عبد الرزاق ولد عبد الجبار ساکن شیے پلیاٹ استور کو فوراً گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ جمعرات مورخہ 23 جنوری 2025ء کو وفات امیر معاویہ کا بہانہ بنا کر استور سمیت گلگت بلستان بلکہ پورے پاکستان کے پر امن ماحول کو خراب کر کے اہلبیت دشمن اور ملک دشمن عناصر کو موقع فراہم کرنے والے ناصبی مولوی اور اس کے تمام سہولت کاروں کے خلاف دھشت گردی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔
 
امامیہ کونسل استور کی قرارداد کے مطابق استور امن کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور مرکزی فریقین کے علماء کے مابین طے پایا جانے والا معاہدہ (ضابطہ اخلاق) کی شق پر توہین اہلبیت کے مرتکب پر فوراً عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر استور امن کمیٹی کی تمام تر محنتوں اور کوششوں کو لا حاصل تصور کیا جائے گا۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس وقت پورے گلگت بلستان میں اجتماحات اور دھرنے شروع ہو چکے ہیں جبکہ امام زمانہ اور قرآن و اہلبیت کی توہین استور میں ہوئی ہے چونکہ ہم لاوارث نہیں ہیں، اپنے قائد کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور جی بی انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے کی مہلت اور الٹی میٹم دی جاتی ہے۔ قرارداد کے مطابق گستاخ امام زمانہ سمیت تمام تر سہولت کاروں کو فورا گرفتار کیا جائے بصورت دیگر 24 گھنٹے کے بعد پورے استور کو جام کر کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1186545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش