امامیہ کونسل استور نے گستاخ امام زمانہ کو گرفتار کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا
25 Jan 2025 19:56
امامیہ کونسل استور کی قرارداد کے مطابق استور امن کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور مرکزی فریقین کے علماء کے مابین طے پایا جانے والا معاہدہ (ضابطہ اخلاق) کی شق پر توہین اہلبیت کے مرتکب پر فوراً عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر استور امن کمیٹی کی تمام تر محنتوں اور کوششوں کو لا حاصل تصور کیا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد امامیہ استور میں ایک ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی قائد ملت استور سید عاشق حسین الحسینی منعقد ہوا، جس میں صدر امامیہ کونسل سمیت علماء کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں کہا گیا کہ توہین امام زمانہ و قرآن شریف کا مرتکب مولوی عبد الرزاق ولد عبد الجبار ساکن شیے پلیاٹ استور کو فوراً گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ جمعرات مورخہ 23 جنوری 2025ء کو وفات امیر معاویہ کا بہانہ بنا کر استور سمیت گلگت بلستان بلکہ پورے پاکستان کے پر امن ماحول کو خراب کر کے اہلبیت دشمن اور ملک دشمن عناصر کو موقع فراہم کرنے والے ناصبی مولوی اور اس کے تمام سہولت کاروں کے خلاف دھشت گردی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ: 1186545