0
Monday 27 Jan 2025 00:26

جنوبی لبنان، صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 15 ہو گئی، 80 زخمی

جنوبی لبنان، صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 15 ہو گئی، 80 زخمی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے کی کوشش کرنے والے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ افراد شہید اور 80 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ شہری ان علاقوں کی طرف جا رہے تھے جہاں اسرائیلی فوج ان کے گھروں اور علاقوں پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اتوار کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی اپنے فوجیوں کو جنوب میں رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ ڈیڈ لائن امریکی ثالثی میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ گذشتہ سال کی جنگ کے تحت دی گئی تھی۔ ہفتے کے روز قابض اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو اگلی اطلاع تک واپس نہ آنے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 1186791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش