0
Sunday 26 Jan 2025 21:39

ایران نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کر دیا

ایران نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز اسلامی جمہوریہ ایران نے تیز رفتار انفراسٹرکچر سے لیس نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ مہر خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اعلی مصنوعی ذہانت سے آراستہ قومی پارک کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران کے علاقے عباس آباد میں "قومی مصنوعی ذہانت پارک" کے قیام کے لئے مفاہمت طے پائی ہے، یہ منصوبہ ایک جامع انفراسٹریکچر کے ساتھ قلیل مدت میں یایہ تکمیل کو پہنچے گا۔
 
 علی زادہ نے مزید کہا کہ نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پارک کے آغاز کا مقصد ایران کے مستقبل کی تکنیکی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا اور عوام کو اے آئی سمارٹ ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خدمات میں مختلف شعبوں جیسے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) اور ڈیمو ورژن شامل ہیں۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کو اس نیشنل پارک میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس کام کی شرط دنیا میں مصنوعی ذہانت کے پارکوں کا تقابلی مطالعہ کرنا ہے جسے ہم اس وقت مکمل کر رہے ہیں۔ علی زادہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ اگلے دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اس سے نہ صرف عباس آباد کی تاریخی سیاحت میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ ہماری عصری تاریخ میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1186773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش