0
Sunday 26 Jan 2025 23:13

بغداد، عراقی وزیراعظم سے ھاکان فیدان کی ملاقات

بغداد، عراقی وزیراعظم سے ھاکان فیدان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ آج بغداد میں وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" سے تُرک وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ و علاقائی مسائل بالخصوص شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس و اسرائیل دونوں فریقین کو جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خطے میں استحکام کے لئے علاقائی ممالک میں اتحاد پر زور دیا۔ واضح رہے کہ آج عراقی میڈیا نے اس ملک کے وزیراعظم اور صدر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات کی خبر دی۔ تفصیلات کے مطابق، عراقی صدر "عبداللطیف جمال رشید" نے ھاکان فیدان سے بغداد پیلس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر عراقی صدر نے اپنے ملک کو متاثر کرنے والی غیر ملکی مداخلت کی مذمت کی۔ انہوں نے عراق کی حاکمیت، سلامتی و خودمختاری پر زور دیا۔ عبداللطیف جمال رشید نے کہا کہ عراق، احترام و برابری کی بنیاد پر ترکیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عراق، شام کو ایک جنگی محاذ میں تبدیل ہونے کا مخالف ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح ھاکان فیدان باضابطہ طور بغداد پہنچے۔ جہاں انہوں نے سب سے پہلے اپنے عراقی ہم منصب "فواد حسین" سے ملاقات اور علاقائی مسائل پر مشاورت کی۔ بغداد میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1186785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش