0
Sunday 26 Jan 2025 22:38

کوئٹہ، تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر، مختلف مسائل پر گفتگو

کوئٹہ، تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر، مختلف مسائل پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر ہو گیا۔ جرگے میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کیں اور بلوچستان کے عوام کے مسائل اور حقوق پر بات چیت کی گئی۔ جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت بلوچستان میں آباد مختلف قبائل کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ پشتون علاقوں میں غیر مقامی افراد کو زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں، جو مقامی باشندوں کے حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پشتون علاقوں میں پشتون مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کے منصوبے کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ جرگے کے دوران پشتون بیلٹ میں درپیش سماجی، سیاسی اور اقتصادی مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی اور ان مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1186783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش