0
Sunday 12 Jan 2025 20:35

لاہور بار کے سالانہ انتخابات، ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

لاہور بار کے سالانہ انتخابات، ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لائیرز فورم کے حمایت یافتہ امیدواروں کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے 2025-2026ء کے الیکشن میں کامیابی پر وحدت سیکرٹریٹ پنجاب میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کی جبکہ علامہ ظہیر کربلائی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب سید حسن رضا کاظمی، پولیٹیکل سیکرٹری پنجاب سید حسین زیدی، سرپرست اعلیٰ مجلس وحدت مسلمین لائرز فورم پاکستان سید علمدار حسین بخاری ایڈووکیٹ، صدر مجلس وحدت مسلمین لاہور فورم پاکستان سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لائیرز فورم سید حسین مہدی ایڈووکیٹ، نائب صدر مجلس وحدت مسلمین لائیرز فورم راحت عالم سمیت دیگر نے بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لائرز فورم کی حمایت سے کامیاب ہونیوالے امیدواروں میں سینیئر نائب صدر میاں شرجیل، نائب صدر ماڈل ٹاون سیٹ وقاص اسلم کاہلوں، سیکرٹری ملک شرجیل کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری شجاعت علی اور فنانس سیکرٹری پر اعجاز گجر کامیاب ہوئے ہیں۔ تمام کامیاب امیدواروں کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1183953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش