0
Sunday 12 Jan 2025 21:26

بی جے پی لیڈران اپنے پتہ پر فرضی ووٹر بنوا رہے ہیں، اروند کیجریوال

بی جے پی لیڈران اپنے پتہ پر فرضی ووٹر بنوا رہے ہیں، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ساتھ ہی سیاسی لیڈران نے ایک دوسرے پر الزامات کا لامتناہی سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ اروند کیجریوال نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے کچھ لیڈران اور مرکزی وزراء اپنے پتے پر فرضی ووٹر بنوا رہے ہیں۔ اروند کیجریوال نے الیکشن کمیشن سے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی سربراہ اور دہلی کے سابق وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا ہے کہ بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے پتے پر 33 نئے ووٹرس بنانے کی درخواست دی گئی ہے، اگر یہ بی جے پی امیدوار کی مرضی سے ہوا ہے تو پرویش ورما کو فوری طور پر انتخاب لڑنے سے نااہل قرار دیا جانا چاہیئے۔ ساتھ ہی اروند کیجریوال نے خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی دہلی کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور خفیہ طور پر ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کے لئے بیک ڈور کی سیاست میں مصروف ہے۔

اروند کیجریوال نے خط میں مزید لکھا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ذریعہ ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی ان کی کوششوں کو پکڑا گیا، جس کے بعد بی جے پی نے ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کے لئے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔ بی جے پی کے لیڈران اور اراکین پارلیمنٹ کے پتوں کا استعمال کر کے ملک بھر سے ووٹوں کو نئی دہلی اسمبلی انتخاب میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اروند کیجریوال نے کہا کہ چونکانے والی بات یہ ہے کہ 33 نئے ووٹ بی جے پی امیدوار پرویش ورما کی سرکاری رہائشگاہ پر ٹرانسفر کرنے کے لئے جمع کئے گئے ہیں۔ کیا ہم سے اس بات پر یقین کرنے کی امید کی جا رہی ہے کہ راتوں رات پورے ملک سے 33 لوگوں نے اپنی رہائشی جگہ بدل لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش