0
Sunday 12 Jan 2025 20:10

کانگریس کے بجائے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کیساتھ اسٹیج شیئر کرینگے، اکھلیش یادو

کانگریس کے بجائے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کیساتھ اسٹیج شیئر کرینگے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخابات کو لیکر پارہ عروج پر ہے۔ ایک طرف جہاں انڈیا الائنس کے لیڈر اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی حمایت میں سامنے آئے ہیں وہیں دوسری طرف کانگریس بھی اروند کیجریوال پر کوئی ذاتی حملہ نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان صرف انتخابی جلسوں میں عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے گی۔ دہلی انتخابات کے لئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی پہلی ریلی پیر کو سیلم پور میں ہونے جا رہی ہے۔ اس ریلی کو "جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین" ریلی کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ راہل گاندھی کا اصل ہدف مودی حکومت اور بی جے پی ہوں گے نہ کہ اروند کیجریوال، حالانکہ دوسری طرف اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی اور دہلی کانگریس کے لیڈروں پر آئے روز ذاتی حملے کئے جا رہے ہیں۔

کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جواب ریاستی لیڈر دیں گے، لیکن لکشمن ریکھا کو پار نہیں کیا جائے گا۔ اس حکمت عملی کے تحت گزشتہ ہفتے اجئے ماکن کو ایک پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا تھا جس میں انہوں نے اروند کیجریوال کو ملک دشمن قرار دیا تھا۔ پچھلے ایک ہفتے سے کانگریس لیڈر نہ صرف اروند کیجریوال کے خلاف شدید حملے کر رہے ہیں بلکہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی پر بھی ایک ساتھ حملہ کر رہے ہیں۔ دہلی کے انتخابات میں جس طرح کی سیاسی مساواتیں بن رہی ہیں، اس سے انڈیا الائینس کے وجود پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

پہلے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، پھر ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی اور پھر ادھو ٹھاکرے سمیت کئی اپوزیشن لیڈر عام آدمی پارٹی کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ اکھلیش یادو نے یہاں تک کہا کہ وہ کانگریس کے بجائے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے ممبر آف پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد یہ کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتحاد کو زندہ رکھے اور تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے۔
خبر کا کوڈ : 1183940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش