0
Friday 27 Dec 2024 21:11

فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافہ

فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج کے غزہ کی پٹی میں غیر فوجی تنصیبات پر حملے مسلسل جاری ہیں، جن کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ کی وزارتِ صحت نے آج دوپہر (جمعہ) کو اعلان کیا کہ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں 3 مزید اجتماعی قتل کیے ہیں۔ اس بیان کے مطابق، جو کہ مقبوضہ فلسطین میں جنگ کے 448 ویں دن جاری کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 37 فلسطینی شہید اور 98 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ 15 اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 45,436 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 108,038 ہو گئی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں فلسطینی شہداء اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کو ایک سال سے زیادہ عرصے سے صیہونی فوج کے محاصرے کا سامنا ہے، اور صہیونی حکومت نے اس علاقے کے کئی اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔

جبکہ غزہ کے لوگ خوراک اور دوائیوں کی اشد ضرورت میں ہیں، اسرائیل صرف محدود انسانی امداد کو - وہ بھی سخت جانچ پڑتال کے بعد - غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش