0
Friday 27 Dec 2024 18:26

حشد الشعبی شہید کمانڈروں، دینی مرجعیت اور ایران سمیت تمام دوستوں کیساتھ وفادار ہے، فالح الفیاض

حشد الشعبی شہید کمانڈروں، دینی مرجعیت اور ایران سمیت تمام دوستوں کیساتھ وفادار ہے، فالح الفیاض
اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کے یوم شہادت کے موقع پر عراقی صوبے الدیالی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے تاکید کی ہے کہ حشد الشعبی اپنے کمانڈروں، دینی مرجعیت اور ان تمام دوستوں کہ جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران اور شہید قاسم سلیمانی جو تمام مزاحمتی جنگوں میں موجود رہے، کے ساتھ مکمل طور پر وفادار ہے۔ فالح الفیاض نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی، کچھ لوگوں کی جانب سے عائد کئے جانے والے بہتانوں اور انجام دی جانے والی ہرزہ سرائیوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتی اور آپریشنز و مسلح افواج کی جنرل کمان کے تحت پوری طرح سے چاک و چوبند ہے۔

شہید ابو مہدی المہندس کے عظیم کردار کو سراہتے ہوئے سربراہ عراقی مزاحمتی فورس نے کہا کہ شہید مہدی المہندس حشد الشعبی کی علامت تھے کہ جنہوں نے اپنا پورا وجود اس تنظیم کے لئے وقف کر رکھا تھا۔ فالح الفیاض نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام عراقی عوام الحشد الشعبی کو اپنا لشکر سمجھتے ہیں اور حشد الشعبی فورسز کی بڑی تعداد؛ قومی جذبے کی توسیع اور عراقی طاقت و صلاحیت میں تمام لوگوں کی شرکت کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم شہداء سے متاثر ہو کر اپنے مشن کی تکمیل و چیلنجز کے مقابلے کے لئے میدان میں موجود رہے گی جیسا کہ حشد الشعبی نہ صرف ملکی دفاع میں پیشرو ہے اور پورے ملک میں جہاد و فتح کے جذبے کو اسی نے پھیلایا ہے بلکہ کسی بھی چیلنج کے پیش نظر تمام نگاہیں بھی حشد الشعبی کی جانب ہی اٹھتی ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام شکوک و شبہات اور افواہوں سے قطع نظر ہم مشترکہ آپریشنز اور مسلح افواج کی جنرل کمان کے تحت میدان میں ڈٹے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1180828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش