0
Friday 27 Dec 2024 16:40

بن گورین ایئرپورٹ کو ہائپر سونک میزائل کیساتھ نشانہ بنایا ہے، یمن

بن گورین ایئرپورٹ کو ہائپر سونک میزائل کیساتھ نشانہ بنایا ہے، یمن
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی میزائل فورس نے اپنے ایک منفرد آپریشن میں فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل کے ذریعے مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے علاقے واقع بن گورین ہوائی اڈے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ جنرل یحیی السریع نے کہا کہ غاصب اسرائیلی رژیم کی خاموشی اور شدید سنسر سے قطع نظر یمنی میزائل نے اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور اس کارروائی کے نتیجے میں متعدد غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کے ساتھ بن گورین ہوائی اڈے کا فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ اعلان بھی کیا کہ ملکی ڈرون فورس نے اپنے ایک آپریشن میں یافا کے ہی علاقے میں "ایک اہم صیہونی ہدف" کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں متعدد یمنی ڈرون طیاروں نے جزیرہ سقطری کے مشرق میں بحیرہ مکران میں واقع سانٹا ارسلا (Santa Ursula) نامی صیہونی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے جبکہ اس آپریشن کے دوران داغے جانے والے تمام خودکش ڈرون طیارے اپنے اہداف پر انتہائی درستگی کے ساتھ جا بیٹھے۔ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مذکورہ بحری جہاز کو، مقبوضہ فلسطین جانے کے لئے مذکورہ سمندر پار کرنے کی ممانعت پر یمنی مسلح افواج کی جانب سے خبردار کئے جانے کے بعد نشانہ بنایا گیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ صنعاء و الحدیدہ میں عام شہری مراکز پر ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے حملوں سے فلسطینیوں کی حمایت پر مبنی یمنی عزم میں مزید اضافہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1180810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش