0
Wednesday 25 Dec 2024 12:31

خنجراب پاس، دو ماہ کیلئے چھوٹی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

خنجراب پاس، دو ماہ کیلئے چھوٹی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ موسم سرما میں برفباری اور پھسلن کے باعث دہی چیک پوسٹ سے آگے خنجراب پاس پر دفعہ 144 کے تحت 60 روز تک چھوٹی گاڑیوں کی داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خنجراب پاس پر موسم سرما میں شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کے حادثات کا خطرہ رہتا ہے، اس لیے مقامی انتظامیہ نے دو ماہ کیلئے خنجراب پاس پر چھوٹی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بڑی اور فور بائے فور گاڑیاں ضروری ساز سامان کے ساتھ جا سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1180356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش