0
Saturday 21 Dec 2024 18:50

قانون جب تک 9 مئی کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ جاری رہے گا، خواجہ آصف

قانون جب تک 9 مئی کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ جاری رہے گا، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 9 مئی کے بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر قانون جب تک ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، مذمت سے گریز کر کے شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر قانون جب تک ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا، قانون بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا تو ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1179637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش