اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو احتجاج سے کہیں بھی جانے سے روک دیا۔ خیبر پختونخوا سے آنے والا پی ٹی آئی کا قافلہ 7th ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے موجود ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو لینے کیلئے گاڑی پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکو کسی ضروری کام سے کہیں جانا ہے تاہم مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو کہیں جانے سے روک دیا۔ کارکنان ڈی چوک کے نعرے لگارہے اور علی امین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس بار آپ کو بھاگنے نہیں دینگے۔