0
Saturday 23 Nov 2024 14:29

کوئٹہ، دفعہ 144 کا نفاذ، اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

کوئٹہ، دفعہ 144 کا نفاذ، اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کی بحالی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت نے دی کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898 کے تحت دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ پابندی کی مدت 15 روز ہوگی۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں۔ محکمہ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان میں پولیس، فرنٹیئر کور اور دیگر انتظامی محکمے شامل ہیں، تاکہ قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1174312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش