اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں۔ مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ ایران ماضی کی طرح دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔