اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پولیس وین کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ واقعہ کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔