0
Friday 22 Nov 2024 12:12

نیتن یاہو کی گرفتاری کیلئے ہالینڈ و بلجیئم کا اظہار آمادگی

نیتن یاہو کی گرفتاری کیلئے ہالینڈ و بلجیئم کا اظہار آمادگی
اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ و بلجیئم نے غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی وزیر اعظم اور برطرف اسرائیلی وزیر جنگ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے پر مبنی عالمی فوجداری عدالت (ICC) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہالینڈ و بلجیئم کی وزارت ہائے خارجہ نےاعلان کیا کہ مذکورہ صہیونی حکام کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر کے عالمی عدالت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس بارے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے بھی مذکورہ حکومتی فیصلے کی تصدیق ہے جبکہ ہالینڈ کے ڈپٹی وزیراعظم نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پورا یورپ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرے!
خبر کا کوڈ : 1174054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش