0
Saturday 16 Nov 2024 14:08

حماس شرائط کے ساتھ جنگ بندی کیلئے تیار ہے، باسم نعیم

حماس شرائط کے ساتھ جنگ بندی کیلئے تیار ہے، باسم نعیم
اسلام ٹائمز۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اگر غزہ جنگ بندی کی کوئی تجویز پیش کی جاتی ہے اور اسرائیل اس کا احترام کرتا ہے تو حماس جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکی انتظامیہ اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر حملے بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ثالثوں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اگر غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے، غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر مشتمل تجویز پیش کی جاتی ہے تو جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے آخری مذاکرات اکتوبر میں بے نتیجہ رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1172918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش