0
Thursday 14 Nov 2024 23:07

نیتن یاہو نے غزہ کی وحشیانہ جنگ میں عالمی قانون کو پائمال کر دیا ہے، سینیئر امریکی یہودی سینیٹر

نیتن یاہو نے غزہ کی وحشیانہ جنگ میں عالمی قانون کو پائمال کر دیا ہے، سینیئر امریکی یہودی سینیٹر
اسلام ٹائمز۔ سینیئر آزاد امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ کے مظلوم عوام کو خوراک و ادویات کی فراہمی میں رکاوٹ پر مبنی دہشتگرد صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی ایک مرتبہ پھر شدید مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں برنی سینڈرز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس وقت بھی غزہ کے مظلوم لوگوں کے لئے خوراک و ادویات کی ترسیل کو محدود کر رہا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق، سینیئر امریکی یہودی سینیٹر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیتن یاہو کی انتہا پسند حکومت غزہ کے خلاف اپنی وحشیانہ جنگ سے امریکی و بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کے لئے انسانی امداد کو مسترد کرنا امریکی فارن ایڈ ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے، اور تاکید کی کہ میں اسرائیل کو بعض امریکی ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کا مسودہ سینیٹ میں ووٹنگ کے لئے عنقریب یی پیش کر دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 1172607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش