0
Monday 4 Nov 2024 21:21

غیرقانونی صیہونی بستیوں پر حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل حملے و راکٹباری

غیرقانونی صیہونی بستیوں پر حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل حملے و راکٹباری
اسلام ٹائمز۔ لبنان مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع کئی ایک غیرقانونی یہودی بستیوں پر وسیع راکٹ و میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے اتوار و پیر کی درمیانی شب آیلت ھشاحر نامی غیرقانونی صیہونی بستی کو وسیع راکٹباری کا نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس نے شاعل، حتسور اور دلتون نامی غیرقانونی صیہونی بستیوں کو بھی دسیوں تباہ کن میزائلوں و راکٹوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ لبنانی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی کہ ہمارے محاہدین نے میرون نامی اسرائیلی ایئر بیس کے ایئر کنٹرول یونٹ کو بھی دسیوں میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش