Thursday 31 Oct 2024 17:27
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء "طاهر النونو" نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں تاہم ہم ہر اس تجویز کو قبول کریں گے جس کا نتیجہ مستقل جنگ بندی ہو۔ انہوں نے فرانس نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی کا منصوبہ اس سے قبل بھی پیش کیا جا چکا ہے لیکن ہم اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس عارضی نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی چاہتی ہے۔ حماس متعدد بار قطری و مصری ثالثین کو یہ بھی کہہ چکی ہے کہ غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کے مکمل انخلاء کے بغیر سیز فائر نہیں ہو سکتا۔
صیہونی میڈیا اور اسرائیل کے بعض عسکری و سکیورٹی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو کی جانب سے مذاکرات میں تاخیر اور نئی پیشگی شرائط کا اضافہ سیز فائر میں ناکامی کی بڑی وجہ ہے۔ نیز گزشتہ شب طاہر النونو نے عرب میڈیا المیادین سے بات کرتے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس وقت جن مذاکرات کی بات ہو رہی ہے وہ صرف اور صرف صیہونی رژیم کو وقت دلانے اور امریکی صدارتی انتخابات میں اشتہاری مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتین یاہو چاہتا ہے کہ مذاکرات کے بہانے وقت حاصل کرے اور اسے اسرائیل کے داخلی انتخابات و امریکی صدارتی انتخاباتی مہم میں اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے استعمال کرے۔

خبر کا کوڈ : 1169910
منتخب
24 Dec 2024
23 Dec 2024
23 Dec 2024
23 Dec 2024
23 Dec 2024
23 Dec 2024