0
Tuesday 22 Oct 2024 11:44

کراچی، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام 27 اکتوبر کو احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

کراچی، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام 27 اکتوبر کو احتجاجی ریلی نکالی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر کراچی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے سرینگر میں اپنی فوجیں اتار کر کشمیریوں کی خواہشات کے بر خلاف اور تقسیم ہند کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا تھا۔ کشمیری ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ اس سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں کراچی میں تحریک نوجوانان سندھ کے صدر ساجد مغل، تحریک نوجوانان سندھ کے کوآرڈینیٹر ساجد میر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نزاکت اور کراچی آرٹس کونسل کے رکن سردار بشیر سدوزئی سے ملاقات کی اور انہیں احتجاجی ریلی کے حوالے سے آگاہ کیا اور شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر 27 اکتوبر کو کراچی آرٹس کونسل سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ وفد نے بتایا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1167922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش