0
Tuesday 22 Oct 2024 12:10

تین طلاقیں اکٹھی دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

تین طلاقیں اکٹھی دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے۔ چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا کو 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے، شادی اخراجات 2500 روپے سے بڑھا کر 2 تولہ سونا، جہیز کی مالیت بھی 2 تولہ سونے کے برابر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے۔ کونسل نے فیصلہ کیا کہ چونکہ اس موضوع پر ایک ڈرافٹ پہلے ہی کونسل تیار کر چکی ہے، اس لیے یہ ڈرافٹ حکومت کو بھجوا دیا جائے۔ کونسل نے پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کے نجی عائلی قانون کے بل کو مسترد کیا، جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ طلاق کی صورت میں شادی کے بعد بننے والی جائیداد کو میاں بیوی دونوں میں برابر تقسیم کیا جائے گا مگر کونسل نے رائے دی کہ یہ بل شرعی طور پر قابل عمل نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1167930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش