0
Tuesday 22 Oct 2024 10:33

ترجمان جی بی حکومت نے بغیر ڈیوٹی محکمہ تعلیم سے 50 لاکھ بٹورے، نون لیگ

ترجمان جی بی حکومت نے بغیر ڈیوٹی محکمہ تعلیم سے 50 لاکھ بٹورے، نون لیگ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے سنٹرل سیکرٹریٹ کے ترجمان انور زیب ایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے غیر منتخب ترجمان اپنی بے جا تنقید سے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، موصوف کنٹریکٹ پر لیکچرار بھرتی ہوئے تھے اور بعد میں ریگولر ہوئے۔ موصوف نے اس مد میں 50 لاکھ روپے وصول کئے، اس مد میں موصوف بتائیں اتنا عرصہ محکمہ تعلیم سے منسلک رہے ایک روز بھی کسی ادارے میں اپنی تعلیمی خدمات پیش کی ہیں؟ 
 
انہوں نے کہا کہ ایمانداری کا بھاشن دینے والے ترجمان کس سیاسی وابستگی کی بنیاد پر اس عہدے پر براجمان ہیں، ایسے غیر سیاسی لوگوں کی حکومتوں میں موجودگی سے سیاسی نظام کمزور ہو رہا ہے موصوف کا پتہ نہیں چلتا کہ یہ ہر حکومت کا ترجمان بن کر اپنی ہی گزشتہ حکومت پر بےجا تنقید کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، غیر منتخب لوگوں کی حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی قیادت کے خلاف بے جا بیان بازی کروا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش