0
Tuesday 22 Oct 2024 09:52

آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 24 اکتوبر کو یوم تاسیس بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزراء کرام، منتخب بلدیاتی نمائندگان، وکلاء، صحافی، طلبا، سول سوسائٹی، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت جملہ شہریوں کو 77ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت دی جائے گی۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ 24 اکتوبر کو صبح 08:30 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز آٹھمقام میں مرکزی تقریب کا آغاز سائرن بجا کر کیا جائے گا جس کے بعد ریاستی و قومی پرچم کشائی ہو گی۔ پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا۔  قومی و ریاستی ترانے پیش کئے جائیں گے۔ ریاستی خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ مرکزی تقریب کے بعد سیاحتی مقام کیرن میں بھی اس حوالے سے تقریب میں شرکت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1167892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش