0
Tuesday 22 Oct 2024 10:24

گلگت بلتستان کے مفاد پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگے، وزیر اعلیٰ

گلگت بلتستان کے مفاد پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگے، وزیر اعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت پوری سنجیدگی سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو علاقے کی طرف راغب کرنے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں لیکن ہمارے لئے علاقے کا مفاد مقدم ہے ہم گلگت بلتستان کےمفاد پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
 
 وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر انجینئر انور، صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق، ایم ڈی گرین ٹورازم پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر)حسن اظہر حیات اور معاون خصوصی یاسر تابان نے ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعلیٰ نے ملاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے مختصر مدت میں موجودہ حکومت نے جتنے کام کئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، حکومت کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کو سیاحت اور سرمایہ کاری کا حب بنایا جائے لیکن یہ کام علاقے کے مفاد کی قیمت پر نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1167901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش