0
Tuesday 15 Oct 2024 21:56

لیفٹیننٹ گورنر کے دور حکومت میں کشمیری عوام کو راحت نہیں ملی، غلام محی الدین میر

لیفٹیننٹ گورنر کے دور حکومت میں کشمیری عوام کو راحت نہیں ملی، غلام محی الدین میر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور بدھ کو پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ جموں کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیراعلٰی کے طور پر حلف لیں گے۔ ضلع پلوامہ کے اسمبلی حلقہ راجپورہ میں بھی عوام نے طویل مدت کے بعد نیشنل کانفرنس پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے غلام محی الدین کو کامیاب بنایا۔ غلام محی الدین میر نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ کشمیر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے دور حکومت کا تذکرہ کرتے ہوئے ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین نے کہا کہ حلقہ راجپورہ کے لوگوں کو بھی وادی کے بیشتر علاقوں میں رہائش پذیر عوام کی طرح پینے کے پانی کی عدم دستیابی، غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی جیسے مسائل سے جوجھنا پڑا۔

غلام محی الدین میر کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے دور حکومت میں بلند کئے گئے ’ہر گھر نل، ہر گھر جل‘ نعرے محض نعروں اور دعووں تک ہی محدود رہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس دور حکومت میں عوام کے ان بنیادی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ٹورزم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایل اے نے سنگروانی علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس علاقے کو حقیقی معنوں میں سیاحتی مرکز بنایا جائے، جہاں سیاحوں کی آمد کے لئے بنیادی ڈھانچہ میسر رکھا جا سکے۔ ا انہوں نے انتظامیہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنگرونی میں ہٹ تعمیر کرنے اور اسے مقفل کرنے سے یہ علاقہ ہرگز سیاحتی نقشے پر نہیں آئے گا، بلکہ اس کے لئے بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1166647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش