0
Friday 4 Oct 2024 11:31

اسرائیل کا 20 سالوں میں پہلی بار فائٹر جیٹ سے مغربی کنارے پر حملہ، 18 فلسطینی شہید

اسرائیل کا 20 سالوں میں پہلی بار فائٹر جیٹ سے مغربی کنارے پر حملہ، 18 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک عمارت پر جنگی طیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے مغربی کنارے کے طولکرم پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 افراد جان سے گئے۔ خبر کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شہید ہوئے، جن میں ایک خاتون، ان کے دو بچے اور ایک بھائی شامل ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ گذشتہ 20 سال میں یہ پہلی دفعہ ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں کسی ٹارگٹ یا بلڈنگ کو نشانہ بنانے کے لیے فائٹر جیٹ طیاروں کا استعمال کیا، حالانکہ وہ اس سے قبل چھوٹے ڈرون طیارے استعمال کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں جمعہ کی صبح سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1164280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش