اسلام ٹائمز۔ فارن ٹریننگ کورس کے حوالے سے پنجاب پولیس کیلئے بڑا اعزاز، پہلی بار غیر ملکی دستہ ایلیٹ ٹریننگ کیلئے لاہور آئے گا۔ عراق کی ریپڈ رسپانس فورس کو ایلیٹ فورس کے ماسٹر ٹرینر 3 ماہ کا کورس کروائیں گے۔ عراق کی ریپڈ رسپانس فورس کا 430 رکنی دستہ ایلیٹ ٹریننگ کیلئے پنجاب آئے گا۔ ایلیٹ فورس حکام کے مطابق پہلی بار کسی بھی غیر ملکی فورس کا دستہ ٹریننگ کیلئے پاکستان آ رہا ہے۔ حکام کے مطابق کورس متوقع طور پر آئندہ ماہ شروع ہو گا۔ معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
حکام کے مطابق جلد تمام اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے۔ عراقی دستے کو ماسٹر ٹرینرز سے 3 ماہ کا مخصوص کورس لاہور ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ میں کرایا جائے گا۔ عراقی ریپڈ رسپانس فورس میں چھوٹے رینک سے لیکر کپتان رینک کے افسر شامل ہونگے۔ فائرنگ پریکٹس، ریپلنگ کورس، اینٹی ٹیرریسٹ، وی وی آئی پی سکیورٹی، پی ٹی سمیت دیگر کورسز کرائے جائیں گے۔ ہر جوان کو ماہر نشانہ باز بنانے کیلئے ا یک ہزار راؤنڈز فائر بھی کرائے جائیں گے۔